• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ ،ماں باپ کے جھگڑے میں 4ماہ کا بچہ جان سے گیا

الپوری (نمائندہ جنگ) شانگلہ کے علاقہ گڈوسر پیتائو ڈھیری میں میا ں بیوی کے جھگڑے نے چار ماہ کے معصوم بچے کی جان لے لی ،باچا نثار نامی شخص  کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور وہ بیوی بچے کو چھوڑ کر گھر سے نکل گیا جبکہ اس کی اپنے بیوی بھی 4ماہ کے بچے کاشف اللہ کوگھر میں اکیلا چھوڑ کر میکے چلی گئی جبکہ بچہ بھوک اور پیاس سے مر گیا۔مقامی پولیس کو  اپنے  بیان میں باچا نثار نامی شخص نے  بتایا کہ وہ اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا کے بعد گھر سے چلا گیا اور پوری رات رشتہ داروں کے ہاں گزاری ۔ اس نے سوچا کہ بیوی بچے کیساتھ گھر پر موجود ہیں۔ باچا نثار کی بیوی مسماۃ جمینہ نے بھی جھگڑے کے بعد پوری رات  میکے میں گزاری ،اور خیال یہ تھا کہ گھر پر خاوند بچے کے ساتھ ہے ،پوری رات گزارنے کے بعد جب گھر واپس آئے تو بچے کو مردہ حالت میں پایا۔تھانہ الپوری پولیس نے علاقہ گڈوسر کی رہائشی مسماۃ جمینہ اور اس کے خاوند باچانثار کے خلاف  تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین