• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20 ممالک نے پروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کیخلاف عہد ترک کردیا

انقرا(جنگ نیوز)دنیا کی بڑی ترین معیشت والے ممالک نے امریکا کی جانب سے مخالفت کے بعد پروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے کا عہد ترک کر دیا ہے،جی 20 وزرا نے دو روزہ ملاقات کے دوران تنظیم کی جانب سے ماضی میں اہم پالیسی فری ٹریڈ کو فروغ دینے کی تجدید نہیں کی،جی 20 کے اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ سٹیوو نیوچن کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے جی 20 مراسلے کے الفاظ تبدیل کروانے کی خواہش پر زیادہ غور نہیں کر رہے کیونکہ جو ان مراسلوں میں پہلے کہا جاتا تھا وہ اب غیر ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ امریکا فری تجارت میں یقین رکھتا ہے مگر امریکہ متوازن تجارت چاہتا ہے،جی 20 کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مراسلے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوششوں کا ذکر بھی نہیں کیا گیا ہے،گذشتہ برس تنظیم نے تمام طرح کے پروٹیکشنزم کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھاتاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ امریکاپہلے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں،ان کی پالیسیوں میں ان کمپنیوں پر جرمانے شامل ہیں جو اپنی مصنوعات امریکہ سے باہر تیار کرتی ہیں،ادھر صدر ٹرمپ پہلے ہی موسمیاتی تبدیلی کے روک تھام کے پروگراموں کی فنڈنگ میں کمی کا اعلان کر چکے ہیں،فرانسیسی وزیرِ خزانہ نے اس موقعے پر کہا ہے کہ ان دونوں پالیسیوں کو مراسلے سے نکال دینا افسوس ناک ہے۔
تازہ ترین