• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کی جائیں‘صومالیہ

موغادیشو ( جنگ نیوز)صومالیہ نے کہا ہے کہ یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کی جائیں، جمعرات کے دن ایک گن شپ ہیلی کاپٹر نے ایک کشتی پر بمباری کی تھی، جس کے باعث اس کشتی میں سوار 42افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کشتی میں سوار زیادہ تر مہاجرین کا تعلق صومالیہ سے تھا۔ صومالیہ نے سعودی عسکری اتحاد سے کہا ہے کہ وہ اس کی مکمل تحقیقات کرے۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا۔
تازہ ترین