• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کی طرف سے طاقتور راکٹ انجن کا نیا تجربہ

پیانگ یانگ (جنگ نیوز) شمالی کوریا نے ایک انتہائی طاقتور راکٹ انجن کا نیا تجربہ کیا ہے، سیول کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے لیے طاقتور راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ پیانگ یانگ حکومت گزشتہ برس دو جوہری تجربوں کے علاوہ متعدد میزائل ٹیسٹ کر چکی ہے۔ شمالی کوریا کے یہ تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خلاف ورزی ہیں تاہم پیونگ یانگ کے مطابق یہ تمام تر تجربات دفاعی نوعیت کے ہیں۔ ساتھ ہی شمالی کوریا کئی مرتبہ دھمکی دے چکا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ امریکا کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین