• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے امریکی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

ویلنگٹن ( جنگ نیوز)نیوزی لینڈمیں امریکی سفارتخانے کی جانب سے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا گیا ہے،امریکی سفارتکار  12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعہ میں ملوث تھا جبکہ پولیس کی جانب سے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کو سفارتخانے نے مسترد کر دیا تھا،اس کے بعد نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص ہفتےکو ملک چھوڑ چکا ہے،پولیس کی جانب سے الزامات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔
تازہ ترین