• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، حاجی محمد حنیف طیب

جدہ (شاہد نعیم) سابق وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی، نظام مصطفی پارٹی کے صدر اور مصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کا قیام غیر معینہ مدت کیلئے ہونا چاہیے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کی سزاؤں پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے۔ وہ جنگ سے خصوصی بات کررہے تھے۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ کراچی کا امن بحال کرنے میں رینجرز اور پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔کراچی کی مارکیٹوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔انہوں نے مردم شماری تاخیر سے شروع کرنے پر سمندر پاکستانیوں کو اس عمل میں شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عشائیے  کی صدارت اسرار احمد رحمانی نے کی۔ عشائیہ میں طیب موسانی، عرفان کولسا والا، مناف بخشی، حاجی یعقوب میمن، عبدالمناف، عبدالغفار، منصور شیوانی، آصف مناس، سلمان منہاس، احسن ایوب، نعیم اختر، سید ابوالحسن، مہر قیصر اور نعیم باہر سمیت میمن کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
تازہ ترین