• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اجتماع پشاور میں اہالیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ عالمی اجتماع پشاور میں اہالیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے۔ اسپیشل ٹرین کے علاوہ سیکڑوں بسوں کی بکنگ ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی جمعیت سیکریٹریٹ کراچی  کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد غیاث، مفتی عبدالحق عثمانی، مولانا عبدالرشید نعمانی، سید اکبر شاہ ہاشمی، مفتی عبدالمنعم، قاری فیض الرحمن عابد، قاری عبدالرزاق قمر، جمال خان کاکڑ، شرف الدین اندھڑاور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7اپریل سے پشاور میں منعقد ہونے والے سہ روزہ عالمی اجتماع کے حوالے سے کراچی میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اب تک کی تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔
تازہ ترین