• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘نےتین دن میں17 ارب کمالئے

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑئیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگاجس نے باکس آفس پر بھی دھوم مچا دی ہے،جی ہاں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینیمیٹیڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘نے ریلیز کے پہلے ہفتے ست 17 ارب 82 کروڑ روپے کما کر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ ہدایتکار بِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے جہاں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے ۔ گزشتہ ہفتے آتے ہی باکس آفس پر قبضہ جمانے والا کنگ کانگ اس ہفتے دوسرے نمبر آگیا ہے جو اس ہفتے صرف تین ارب دو کروڑ ہی کماسکی ۔فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک دیوہیکل گوریلے پر مبنی ہے جوپراسرار جنگلات میں رہتا ہے ۔ ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی جس نے ایک ارب تراسی کروڑ روپے سمیٹے۔
تازہ ترین