• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’میرا نام ہے شبانہ‘ خفیہ ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بولی وڈ ذرائع کے مطابق شیوم نیئر کی فلم میرا نام ہے شبانہ حقیقی کردار پر مبنی ہے، شبانہ نامی خاتون ایک خفیہ ایجنٹ تھی۔فلم میرا نام ہے شبانہ میں تاپسی پنو کے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے نیراج پانڈے نے درکار تفصیلات اور رہنمائی کیلئے ایک سابق انٹیلیجنس آفیسر کی خدمات حاصل کی ہیں۔ شبانہ ایک حقیقی زندگی کا کردار ہے جس کا تعلق لکھنو سے تھا اور اس میں خفیہ ایجنٹ کی صلاحیتوں کا ادارک ہونے کے بعد اسے سسٹم میں داخل کردیا گیا تھا۔فلم کی ٹیم سابق خفیہ ایجنٹ کی شناخت کے حوالے سے بہت محتاط ہے اور کردار کا نام بھی تبدیل کرکے شبانہ رکھا گیا ہے جسے تاپسی پنو ادا کررہی ہیں۔یہ مانا جاتا ہے کہ حقیقی خفیہ آپریشن ملائشیا میں کیا گیا تھا۔میرا نام ہے شبانہ رواں برس 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین