• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

دبئی ( جنگ ڈیسک) رنبیر کپور اور ماہرہ خان نے دبئی میں حال ہی میں گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائر ل ہوگئی ہیں۔دونوں اداکاروں کو پرزور گفتگو میں مصروف دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں کہ ان کے بیچ کیا چل رہا ہے۔حال ہی میں جب ماہرہ خان سے بولی وڈ اداکارہ سے سوال پوچھا گیا تو ماہرہ خان نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ موجودہ دور کے تمام بولی وڈ اداکاروں میں رنبیر کپور سب سے بہتر ہیں۔ ماہرہ خان ویڈیو میں رنبیر کپور سے کوئی عذر پیش کرتی نظر آرہی ہیں مگر ان کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ماہرہ خان کی آخری فلم رئیس شاہ رخ خان کے ساتھ تھی جبکہ رنبیر کپور اپنی فلم جگا جاسوس کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں کترینہ کیف نے ان کے مقابل کام کیا ہے۔
تازہ ترین