• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکری پر آئیں اورسوجائیں، 20ہزار ڈالر کی سالانہ تنخواہ بھی پائیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر دفاتر میں نیند پوری کرنے والے افراد کو باس کی ڈانٹ کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات کو ایسا کرنے والے ملازمین نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب ایک چینی کمپنی نے انوکھی نوکری کی پیشکش کردی ہے۔جی ہاں چین کی ایک کمپنی نے دنیا کی آرام دہ ترین نوکری کی پیشکش کردی ہے جس کیلئے ملازمین کو ڈیوٹی پر آکر صرف سونا ہوگا جبکہ اس "محنت"کی بدولت انہیں سالانہ 20ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناؤ بیجن نامی یہ کمپنی فوڈ سپلیمینٹ تیار کرتی ہے جسے ٹیسٹ کرنے کیلئے اسے ایسے ملازمین کی ضرورت ہے جو یہ سپلیمینٹ کھا کر سکون سے سوجائیں۔تو اگر آپ کی نیند اور آگے بڑھنے کے ارادے پکے ہیں تو فوری طور پر چینی کمپنی میں ملازمت کیلئے درخواست دیں۔
تازہ ترین