• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہدایتکار و اداکار شان شاہد نے اپنی فلم ضرار میں اپنے عہد کے ممتاز صدارتی اعزاز یافتہ اداکار نثار قادری کو بھی شامل کر لیا ہے ۔ نثار قادری فلم ضرار میں ایک ہندو کا کردار کریں گے ۔ نثار قادری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب فلموں میں اچھے اور پڑھے لکھے نوجوان آرہے ہیں ۔ وہ بہت مختلف اور موثر موضوعات پر کا م کررہے ہیں۔شان شاہد میں اچھی اوراہم موضو ع پر کہانیوں کے انتخاب کا شعور ہے ۔ ضرار ایک مختلف فلم ہے ان کے ساتھ کام کر کے لطف آرہا ہے۔
تازہ ترین