• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار ٹریک کے ”رومولن“ اداکار لارنس مونٹین انتقال کر گئے

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ کے ماضی کی مشہور فلم اسٹار ٹریک میں رومولن کردار ادا کرنے والے اداکار لارنس مونٹین انتقال کر گئے۔ان کی عمر86برس تھی۔مونٹین نے اپنے کیرئیر میں متعدد دوسری فلموں جن میں فلم”دی گریٹ ایسکیپ،ٹوبروک،دی پاور،دی سائیکو لوور اور ایسکیپ ٹو وچ ماؤنٹین “شامل ہے میں کام کیا۔وہ درجنوں ٹی وی ڈراموں جن میں بیٹ مین کی ٹی وی سیریز شامل ہے میں جلوہ گر ہوئے اور اپنا منفرد مقام بنایا۔انھیں اداکاری کے ساتھ لکھنے کا بھی شوق تھا،انھوں نے اپنی سوانح حیات لکھنے کے ساتھ ناول بھی تحریر کئے تھے۔
تازہ ترین