• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما نے سنیل گروور کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا اعتراف کر لیا

ممبئی(ایجنسیاں) گزشتہ روز مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ان کے ساتھی سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ کپل شرما آسٹریلیا سے واپسی پر جہاز میں شراب کے نشے میں دھت سنیل گروور کے ساتھ الجھ پڑے اور گالیاں بھی دی ہیں۔ تاہم اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑ دی اور سماجی رابطے کی وب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اگر میری سنیلکے ساتھ جہاز میں کوئی لڑائی ہوئی ہے جس نے یہ خبر دی ہے کیا وہ خود سچا ہے۔ کچھ لوگ اس طرح کی چیزوں کو صرف مزے لینے کے طور پر لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا ہم اکٹھے سفر کرتے ہیں اور میں سال میں ایک بار اپنے بھائی سے ملاقات کر سکتا ہوں جبکہ باقی سارا وقت اپنی ٹیم کے ساتھ گزارتا ہوں اور خاص طور پر سنیل کے ساتھ۔
تازہ ترین