• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاس اینجلس ( جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار اسکارلیٹ جانسن نے کہا ہے کہ ان کے لئے اکیلا رہنا کٹھن کام ہے اور انہیں اس بات کا ادراک ہوا ہے کہ انہوں نے کبھی تنہا وقت نہیں گزارا۔ 32 سالہ ہولی وڈ اسٹار جن کی حال ہی میں اپنے دوسرے شوہر رومین ڈرک سے علیحدگی ہوئی ہے، نے ایونٹ میگزین کو دئیےگئے اپنےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تعلقات ہمیشہ کسی ایک کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہوا ہے کہ میں درحقیقت کبھی بھی تنہا نہیں رہی۔ ہمیشہ کوئی نہ کوئی میرے ساتھ رہا ہے اور زندگی کے ان لمحات میں کسی کا ساتھ ہونا لازمی کسی ایک کو متاثر کرتا ہے۔ اس وجہ سے اب میں اب میں اپنے ساتھ تنہا رہنا سیکھ رہی ہوں، مگر یہ مشکل ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ میںتنہائی محسوس نہیں کرتی، تاہم مجھے احسا س ہورہا ہے کہ میرا نصف ہمیشہ باہر رہا۔گھوسٹ ان دیشیل کی اداکارہ نے کہا کہ وہ اکثر اس لئے بھی ریلیشن شپ میں رہی ہیں کیونکہ وہ تنہا نہیں رہنا چاہتی تھیں۔اسکارلیٹجانسن نے کہا کہ اپنے تھراپسٹ کے مشورے سے ہی انہوں نے فلم گھوسٹ ان دیشیل میں کام کرنے کی حامی بھری۔ایونٹ میگزین کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ اداکارہ جن کی حال ہی میں اپنے دوسرے شوہر رومین ڈرک سے علیحدگی ہوئی ہے اور انکی دو سالہ بیٹی بھی ہے، روپرٹ سینڈرز کی فلم میں کردار ادا کرنے سے پہلے علاج کروانا چاہتی تھیں۔اسکارلیٹ جانسن نے کہا کہ دو ماہ قبل تک میرے پاس بیٹی تھی اور یہ ایسا لگ رہا تھا جیسے بہت بھاری ذمہ داری ہو مگر اس کے بارے میں کچھ معمہ تھا اور اپنے علاج کے دوران میں نے اس پر بات کی، یہ میرے ذہن میں تھی۔دی ایونجر اسٹار کو جاپانی مانگا کہانی کے ریمیک میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین