• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور+ سیتارو ڈ+ ہنگورجہ (بیو ر و ر پو ر ٹ +نا مہ نگا ران ) لاپتہ نوجوان کی لاش بر ٓا مد ، مختلف و ا قعا ت میں 9 ا فراد ہلا ک ، 20 ز خمی،باراتیوں کی بس الٹ گئی،خیرپور۔ ملز کالونی سے 4روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان عزیز احمد مری کی لاش کوٹڈیجی کے قریب محبت واہ سے ملی ہے نوجوان عزیز احمد مری کی شادی ڈیڑھ ہفتہ قبل ہوئی تھی نوجوان کسی بات پر ناراض ہوکر گھر سے نکل گیا تھا ، اس کے رشتے دار تین روز تک اس کو تلاش کرتے رہے رشتے داروں نے مقامی پولیس اور پڑوسیوں کو بھی عزیز احمد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی بعد اازاں چوتھے روز اس کی لاش کوٹڈیجی کے علاقے کی نہر محبت واہ سے ملی پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش پر کسی زخم کا نشان نہیں تھا۔خیرپور میں گھر کی دیوار گرنے سے 7 سالہ بچہ ساجد علی لاشاری دیوار کے نیچے دب کر جانبحق ہوگیا بچہ دیوار کی چھاؤں میں کھیل رہا تھا د ریں اثناء دوسرا واقعہ گوٹھ چھوڈاہوں میں ہوا جہاں نوجوان قدیر احمد سومرو مچھلی پکڑنے کے لئے تالاب میں اترنے کے دوران ڈوب گیا۔شاہ حسین کے قریب قومی شاہراہ کنارے پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لاش شناخت کے لئے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے دریں اثناء احمد پور کے قریب گوٹھ کریم بخش کانہر میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان محمد حنیف کانہر نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرنے کی کوشش کی نوجوان کی حالت خراب ہونے پو اس کو اسپتال پہنچایا گیا ۔سیتاروڈ ۔سی آ ئی اے پولیس دادو نے مقابلے کے بعد 6قتل ودیگر سنگین وارد ا تو ں میں مطلوب ڈاکو ساجو کھوکھر کو زخمی حآلت مین گرفتار کرلیا۔ ہنگورجہ۔پولیس نے صحافی کے گھر پر حملے کے مقدمے میں ملزم نصیر ب چانڈیو کو پیجھگلات سے گرفتار کر لیا جبکہ 3ملزم فرارہوگئے ۔پڈعیدن۔ روہڑی کینال سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان نوید سامٹیو نے8روز قبل غربت بے روزگاری سے تنگ ہوکر روہڑی کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی ۔پمٹھیانی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار30سالہ بدردین پہنور جاں بحق ہوگیا ۔ میرپور ساکرو۔نوجوان ھاشم سندھو دریا میں نہاتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سےڈوب کر ہلاک ہو گیا۔میہڑ ۔ قاضی عارف اسٹاپ پر باراتیوں کی بس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں ایک باراتی نوجوان 15سالہ شفقت علی جتوئی ہلاک جبکہ وحید ،شیراز ،بچل ،اسد ، سبحان ، علی محمد ،جاوید ،غلام عباس ، مسماۃ حسنا ، مسماۃ ریحانہ ، مسماۃ شریفاں جتوئی سمیت 20 سے زائد باراتی شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ 6 زخمیوں کی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔لہار۔ پولیس نے پیرو لاشاری درگاہ شاہ گڑھیو کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک موٹر اسا ئیکل پر سوار دو افراد امتیاز گوپانگ اور ارباب عمرانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 کلو چرس ایک پستو ل اور 5 گولیاں برآمد کرکے ملزمان کیخلا ف ر پو ر ٹ درج کرکے لا ک ا پ کردیا ۔سجاول۔گاؤن صدیق سومرو کے رہائشی نوجوان وقاص سومرو نے بے روزگاری سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔محراب پور۔پولیس ذرائع کے مطا بق قادر م غل نے گھرمیں رکھی زہریلی دواپی کر خودکشی کر لی ۔
تازہ ترین