• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری :پیٹرول پمپوں اور ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے

ڈگری ( نامہ نگار) ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس میرپورخاص محراب خاصخیلی نے پیر کے روز اسسٹنٹ مختار کار ڈگری ایاز شالمانی اور پولیس کی نفری کے ہمراہ ڈگری شہر میں قائم پیڑول پمپوں اور ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے مارے۔ شہر کےگنجان علاقوں میں قائم دکانوں اور گیس سیلنڈر سے دوسرے سلینڈر میں گیس بھرنے والوں کو وارننگ جاری کردی گئی۔ گنجان علاقے سے دکانیں 7 دن میں منتقل کرکے نئی جگہ پر بنائی جائیں جس کے لئے ڈی سی میرپورخاص سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ ایل پی جی دکانوں میں ایمرجنسی کے دوران حفاظتی سامان نہ ہونے پر بھی وارننگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈگری ٹنڈو باگو روڈ پر قائم ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کنڑولر سول ڈیفنس میرپورخاص محراب خاصخیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی دکانوں کو رجسٹر کیا جارہا ہے۔ ایسی کسی دکان کو اجازت نامہ نہیں دیا جائے گا جو گنجان علاقے میں ہوگی یا جس کے پاس حفاظتی سامان مکمل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین