• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز: مختا ر کار کے دفتر نہ آنے کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

نوشہروفیروز (نامہ نگار) نوشہروفیروز کے مختارکار  کے مسلسل آفس نہ آنے  کے باعث شہری شدید پریشان ہوگئے ہیں جس کے خلاف شہریوں، کاشتکاروں، طالب علموں اور سیاسی و سماجی تنظيموں کی جانب سے پریس کلب نوشہروفیروز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں محمد خان، رحيم بحش جتوئی، علی جان وسطڑو، غلام حسین تنیو اور ديگر نے کہا کہ ہمیں زمینوں کے کاغذات تبدیل کرانے، اسٹیٹ ہولڈرز کے فارم 2، ڈومیسائل پی آر سی اور ديگر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے  مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جب سے نئے مختارکار نے  چارج لیا ہے تب سے مختارکار کی کرسی یا تو خالی ہوتی ہے یا آفس کو تالے لگے ہوتے ہیں جس کے باعث ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے ہمارے کاغذات مختارکار نوشہروفیروز کے پاس پڑے ہیں مگر مختارکار آفس میں بیٹھنے کے بجائے  اپنے بنگلے میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مختار کار برطرف کرکے ایماندار مختارکار مقرر کیا جائے۔
تازہ ترین