• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرپورخاص (نامہ نگار) مریضہ کے مرنے پر سول اسپتال کی نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقامی ایڈوکیٹ نوشین پہوڑ نے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں سول اسپتال کے شعبہ امراض قلب کی نرسنگ انچارج کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہو ئے الزام لگایا ہے کہ اس کی ایک عزیزہ مومل کو علاج کے لئیے سول اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں لایا گیا تھا،جہاں نرسنگ انچارج نے فوری توجہ دینے کے بجائے  اسے ریفر کردیا،بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی۔پولیس نے رپورٹ کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تازہ ترین