• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر شاہ سورھیہ بادشاہ کی شہادت تاریخ کا مثالی باب ہے

خیر پور +سانگھڑ (بیورورپورٹ/ نامہ نگار)پیر صبغت اللہ شاہ سورھیہ بادشاہ کی 74 وی برسی خیرپور میں فقیر غلام رضا بلوچ کی رہائش گاہ پر منائی گئی ۔ فقیر غلام قادر سومرو ، فقیر امان اللہ کیریو، نجم الدین مکرانی، شہریار بلوچ، شہزاد بلوچ  اور دیگر نے برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ نے تاریخی جد و جہد کر کے انگریز سامراج کو اس خطے سے بھگایا جس کے نتیجے میں پاکستان آزاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ کی شہادت تاریخ کا مثالی باب ہے ۔ اس موقع پر متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جن میں سانگھڑ میں شہیدپیر صبغت اللہ شاہ یونیورسٹی قائم کرنے ، کراچی ،سانگھڑ ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ،کوئٹہ اور خیرپور میں شہید سورھیہ بادشاہ یادگار قائم کرنے ، پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک کے نصاب میں شہید سورھیہ بادشاہ کی شخصیت اور حر تحریک پر مضامین شامل کرنے ، شہید سورھیہ بادشاہ کے یوم شہادت 20 مارچ کو ملک میں عام تعطیل کرنے اور دیگر قراردادیں شامل ہیں۔ سانگھڑ ۔حروں کےروحانی پیشواء سید صبغت اللہ شاہ کے یوم شہادت کے موقع پر  مرکزی تقریب میں مقررین نے آذادی کے اس ہیرو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب سانگھڑ سے چھ کلومیٹر دور حروں کی جنگ آذادی کے تاریخی مرکز گڑنگ بنگلہ میں منعقد ہوئ جس میں ادیب دانشور ارکان اسمبلی کے علاوہ حر جماعت سے وابستہ سینکڑوں مریدوں کے علاوہ سندھ بھر سے آے ہوئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔معروف ادیب اور محقق پروفیسر مہتاب علی شاہ نور محمدمیمن سید قلندر شاہ لکیاری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آذادی کی تڑپ سید صبغت اللہ شاہ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئ تھی آپ کو غیروں کا تسلط کسی صورت قبول نہیں تھا ۔آپ تاریخ میں آذادی کے متوالے کے طور پر ہمیشہ یاد کیے جاتے رہیں گے ارکان سندہ اسمبلی حاجی خدا بخش راجڑ سعید خان نظامانی وریام فقیر خاصخیلی سندہ اسمبلی میں فنکشنل مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی ڈاکٹر ھاشم خاصخیلی وقار جٹ ملک شیر محمد جام نفیس علی رکن قومی اسمبلی پیر بخش جونیجو صابر مھر اللہ ورایو اداسی بھن شاہ نواز نظامانی اور دیگر نےبھی خطاب کیا۔
تازہ ترین