• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سماجی بہبود میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ، شمیم ممتاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی مثالی بنانے کے لئے اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن ملازمین کو طویل عرصہ سے ترقیاں نہیں ملی انہیں اگلے گریڈ میں ترقیاں دی گئی ہیں ۔ یہ بات انہوں نے پیر کواپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں محکمہ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 30 سال کے بعد 18 خصوصی بچوں کے مراکز اور 29 ضلعی دفاتر کو گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورنگی میں اسٹریٹ چلڈرن کے لئے بحالی مرکزتکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ نیوکراچی میں بزرگ شہریوں کے لئے شیلٹر ہوم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور میر پور خاص میں دارالامان زیر تعمیر ہیں۔
تازہ ترین