• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اور اقرا یوینورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اقرأ یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان " جدت طرازی کے ذریعے ایک پائیدارمستقبل کی تعمیر وتعلیم اور سماجی علوم کے میدان میں ابھرتے ہوئے رحجانات" کا انعقاد کیا جارہا ہے اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی محقیقین وماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنے مقابلہ جات پیش کریں گے کانفرنس کے اغراض ومقاصد میں ریسرچ اسکالرز(پی ایچ ڈی اور ایم فل) اور فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی ریسرچ ماہرین کے تحقیقی کام سے آگاہی دلانا اوراپنے کام کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان ایک تحریری مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔
تازہ ترین