• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر کے عہد ےکے لیے 3 امید وارں کے نا م پر اتفاق

کراچی (سید محمد عسکری + اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی میں ڈاکٹر سروش لودھی کے وائس چانسلر بننے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ پیر کو تلاش کمیٹی نے 4 میں سے تین اُمیدواروں کے ناموں پر اتفاق کرلیا۔ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر افضل حق جامعہ این ای ڈی کو مالی خسارے سے نکالنے کے باوجود اگلی مدت کے لئے وائس چانسلر بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے چھپے ہوئے تحقیقی پرچوں کی تعداد کم تھی۔ تلاش کمیٹی کے ایک رکن نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ سب سے زیادہ نمبر ڈاکٹر سروش لودھی نے لیے اور کمیٹی کے اراکین کو متاثر کن جوابات دیئے، دُوسرے نمبر پر سویڈن میں مقیم ڈاکٹر قمرالوہاب رہے ان کا انٹرویو اسکائپ پر لیا گیا جبکہ تیسرے نمبر پر غلام اسحٰق خان انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر اشرف علی میو رہے۔ تلاش کمیٹی کے رکن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو یہ نام نمبروں کے بجائے حروف تہجی کے اعتبار سے بھیجے جائیں گے جن کے ساتھ نمبروں کی تفصیلات بھی منسلک ہوں گی۔ وزیراعلیٰ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری دیں گے۔ وہ نام مزید کارروائی کے لئے بذریعہ چیف سیکرٹری، گورنر سندھ کو بھجوا دیا جائے گا اور گورنر سندھ اس کی حتمی منظوری دیں گے جس کے بعد ان کے نام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین