• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تینوں جامعات میں وائس چانسلرز کی مدت تقرری مکمل، قائم مقام کی تعیناتی نہ ہوسکی

کراچی (سید محمد عسکری+اسٹاف رپورٹر) کراچی کی دو انجینئرنگ جامعات اور ایک قانون کی جامعہ کے وائس چانسلرز کی مدت مکمل ہو گئی لیکن تینوں جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک نہ تو وائس چانسلر کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی اور نہ ہی قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کیا گیا۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کی چار سالہ مدت17 مارچ کو مکمل ہو گئی تھی۔ دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی18 مارچ کو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد کی مدت19 مارچ کو مکمل ہو گئی تھی لیکن گورنر ہائوس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے تینوں جامعات میں قائم مقام وائس چانسلر تک کی تعیناتی نہیں کی گئی اور تینوں جامعات پیر کو وائس چانسلر کے بغیر کام کرتی رہیں۔
تازہ ترین