• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی ، ایم اےپرائیویٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) سال اول تاریخ اسلام، سندھی، انگریزی اورایم اے سال آخرعربی کے سالانہ امتحانات2015 منعقدہ امتحان اکتوبر2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی میں ہونے والے تاریخ اسلام کے امتحان میں13طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں12طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور10طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ83.33فیصد رہا۔ سندھی کے امتحان میں2طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں2طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور2طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ100فیصد رہا۔انگریزی کے امتحان میں65طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں59طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور8طلباء کامیاب قرار پائے۔ ایم اے سال آخر عربی کے امتحان میں3طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں3طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور2طلباء کامیاب قرار پائے ۔
تازہ ترین