• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیمسٹر بہار 2017 ءمیٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25 مارچ 2017 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سول لائن بلمقابل پی ٹی سی ایل ٹاور حیدرآباد کے علاوہ قائم کیے گئے سیل پوائنٹس سے صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک حاصل کرسکتے ہیں‘ داخلہ فارم اور معلومات کے لئے آفس بروز ہفتہ اور اتوار بھی کھلا رہے گا۔ 
تازہ ترین