• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون دھماکے کے بعدلاپتا دو افراد کی بازیابی کی درخواست،محکمہ داخلہ سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سہون دھماکے کے بعد دو افراد کی گمشدگی کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی سندھ،ڈی آئی جی جامشورو ودیگر سے جواب طلب کرلیا ہے اور مدعاعلیہان کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ، قبل ازیں درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد نے سہون دھماکے کے بعد 7افراد کو حراست میں لیا جس میں سے متعدد کو چھوڑ دیا گیا تاہم محمد ایوب اور محمد اقبال کا تاحال کچھ اپتا پتہ نہیں لہذا استدعا ہے کہ بازیاب کرایا جائے اور اگر دونوں کسی مقدمہ میں نامزد ہیں تو اس کی تفصیلات عدالت کے روبر وپیش کی جائیں ۔ 
تازہ ترین