• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش بخت ،امین الحق، خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی عدالت نے  بغاوت اور اشتعال انگیز تقریر کےمقدمہ میں ایم کیو ایم کےبانی ،فاروق ستار اورشاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت نے خوش بخت شجاعت ،امین الحق اور خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے امجد اللہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم اپریل تک موخر کردیا،انسداددہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم بانی کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقریر کےمقدمہ کی سماعت کی گئی، ایم کیوایم لندن کے امجد اللہ،پروفیسر حسن ظفر عارف، قمر منصور اور محفوظ یار خان پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکیل سرکارکی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،عدالت نے ایم کیو ایم بانی ،فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،خوش بخت شجاعت ،امین الحق اور خالد مقبول سمیت 150ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے امجد اللہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ یکم اپریل تک موخر کردیا،عدالت نے عامر کرامت اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا، چھ اپریل کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین