• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ کالونی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزارہ کالونی میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں راج بی بی زوجہ عبدالعلیم ، اسکا بھتیجا عثمان اور پڑوس میں رہنےو الی خاتون بانو شامل ہیں، ایس ایچ او امیر منہاس کے مطابق راج بی بی کے گھر میں رہنے والی لڑکی کا محلے کے لڑکے علی شاہ کے ساتھ معاملات تھے جس پر دونوں گھرانوں میں تکرار چل رہی تھی ،زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں ۔ 
تازہ ترین