• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی،پانی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)کے الیکٹرک کی اووربلنگ، پانی کی عدم فراہمی ،جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں،نادرا کے مبینہ ناروا سلوک اور دیگر  مسائل کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت  اورنگی ٹاؤن میں ریلی نکالی گئی،ریلی کا آغاز شاہ ولی اللہ نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ سے ہواجو چشتی نگر،رئیس امروہوی ،رحمت چوک،غازی آباد ،گلشنِ ضیا،گلشن بہار،جوہر چوک ،شاہ فیصل چوک،اکبر چوک، ڈسکو موڑ،اورنگی نمبر12-13، اور نشان حیدر سے ہوتی ہوئی اسلام چوک پر اختتام پذیر ہوئی،جہاں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن،ضلع غربی عبد الرزاق خان، سابق ایم این اے لئیق احمد خان ،نائب امیر ضلع و صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع غربی فضل احد حنیف، امیر جماعت اسلامی زون اورنگی ٹاو ¿ن مناظر الحسن اوردیگر نے  خطاب کیا، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات زاہدعسکری ،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے رہنما نجیب ایوبی ،سجاد دارا اور دیگر بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ آج کی ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ خوف کے سائے ختم ہوگئے ہیں اور ان لوگوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے جو پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو بے وقوف بناتے رہے ہیں،اورنگی ٹاون کے عوام آج بھی پریشانی کا شکار ہیں،لسانی سیاست کرنے والوں نے اورنگی کے عوام کا استحصال کیا۔
تازہ ترین