• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر پشن کےخلا ف کا رروائی تما م سیشن ججوں کو جیلوں اسپتا لوں اور اسکو لوں کے دورے کر نے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے سندھ بھر کے تمام سیشن ججوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ جیلوں ، اسپتالوں اور اسکولوں کے دورے کریں اور رپورٹس مرتب کرکے سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کریں ، سیشن ججز کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کریں ، تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربر اہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی کے پانچوں اضلاع کے سیشن ججز، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ غلام مصطفی میمن بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ پرانے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر نمٹا یا جائے ،سول اور فیملی مقدمات کو بھی جلد از جلد نمٹا نے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں اس کے علاوہ 22اے کے تحت دائر ہونے والی درخواستیں میرٹ پر نمٹائی جائیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ اکثر شکایات آتی ہیں کہ 491کے تحت دائر ہونے والی درخواستیں محض پولیس کے بیان کے بعد نمٹا دی جاتی ہیں جس میں شہری اپنے کسی عزیز کو پولیس کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست دیتے ہیں جس کے بعد مجسٹریٹ چھاپے کے دوران محض پولیس کے بیان کے بعد درخواست نمٹاتے ہیں لیکن اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور درخواستوں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ججز کریشن کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی پر عمل درآمد کریں اور اپنے اپنے اضلاع میں کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔
تازہ ترین