• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک مخالف تقریر اور میڈیا ہائوسز پر حملےسےمتعلق مقدمات میں قمرمنصورکی ضمانت کی رقم کم کرنےکی درخواست منظورکرلی۔ 2مقدمات میں ضمانت کی رقم 40 لاکھ روپے سےکم کرکے10 لاکھ کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملک مخالف تقریراورمیڈیاہائوسزپرحملےسےمتعلق مقدمات کی سماعت کی گئی۔قمرمنصور مجموعی طور پر ضمانت کی رقم 13 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔ عدالت نے پانچ مقدمات میں قمر منصور کی ضمانت منظور کی تھی۔اشتعال انگیز تقریر کے مزید دو مقدمات کی سماعت میں عدالت نے  20،20لاکھ روپے کی ضمانت کم کرکے 5،5لاکھ روپے کرنے کا حکم دےدیا۔ 
تازہ ترین