• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹس کو کیلئے وفاقی وصوبائی حکومتوں میں مک مکا ہوگیا،جسٹس (ر) وجیہہ الدین

  کراچی (اسٹاف رپورٹر )عام لوگ اتحادکے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو  برقرار رکھنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مک مکا ہوگیا ہے ،اقتدار میں آکر عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے ،شہر شہر اور قریہ قریہ سبز انقلاب لائیں گے، وہ پاسبان کے زیر اہتمام کورنگی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور،جنرل سیکریٹری عثمان معظم ،بزرگ  سیاستدان اظہر جمیل ، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین