• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ اور طاہرولا چورنگیوں پر سگنلز نہ ہونے سے ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 5,6,10,11 کے سنگم پر طاہر ولا چورنگی اور بلاک نمبر 12,13,17,18  کے درمیان واقع گلبرگ چورنگی پر شدید ٹریفک جام رہنے لگا ہے خصوصاًصبح اور دوپہر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار کے دوران اور رات کو میرج ہالز کے سبب یہاں ٹریفک کا دبائو غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے، جس سے شہریوں خاص طور پر طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ بڑی دیر تک ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں، ذرائع کے مطابق شہریوں کے مطالبے پر ٹریفک انجینئرنگ بیورو کےماہرین نے ان دونوں مقامات پر ٹریفک جام سے نجات کےلیے یہاں سگنلز نصب کرنے کی تجویز دی، جس کے بعد باضابطہ پروپوزل بنا کر پیش کئے گئے، مگر متعلقہ حکام دلچسپی نہیں دکھا رہے  اورفنڈزکی عدم فراہمی کا بہانہ بنا کر ان مقامات پر سگنلز نہیں لگارہے، جبکہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر علاقہ ایم این اے یا ایم پی اےفنڈ یا بلدیہ وسطی کی جانب سے فنڈز فراہم کردیے جائیں تو وہ فوری طور پر گلبرگ اور طاہر ولا چورنگیوں پر سگنلز لگا دیں گے۔   
تازہ ترین