• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران مردم شماری کیلئے زبردستی گاڑیاں پکڑنے کا نوٹس لیں،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد (کے ٹی آئی) کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاریؔ اور دیگر رہنمائوں نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ تھانہ پولیس کی جانب سے مردم شماری کے لیے زبردستی پکڑ دھکڑ اور تین تین دن گاڑیاں قبضے میں رکھنے کا سختی سے نوٹس لیں، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز مردم شماری کیلئے معاوضے پہ دی گئی گاڑیوں کی سپلائی پہ نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ایک مشترکہ بیان انہوں ؔ نے کہا کہ کراچی پولیس نے 10 مارچ سے بسز، منی بسز اور کوچز پکڑنا شروع کیں تو آئی جی کو 11 مارچ کو پولیس کی اس کارستانی سے آگاہ کیا، لیکن اب تک کوئی جواب ملا نہ پولیس کی زیادتی میں کوئی فرق آیا۔ جبکہ کراچی کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایک طے شدہ معاوضے کے تحت کے ٹی آئی سے گاڑیاں طلب کیں جو مہیا کردی گئیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو تین دن بعد اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین