• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ سینٹرز رواں سال کام شروع کردینگے،خالد میمن

کراچی (ثاقب صغیر،اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ سینٹرز رواں سال آپریشنل ہو جائیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد کراچی کے مزید تین اضلاع میں پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کے لیئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور رواں سال کراچی کے تمام 6اضلاع میں پاسپورٹ سینٹرز آپریشنل کر دیئے جائیں گے،اس وقت ضلع ساؤتھ،ایسٹ اور ملیر میں تین پاسپورٹ سینٹرز کام کر رہے ہیں ،ساؤتھ میں واقع ریجنل پاسپورٹ آفس میں سینٹرل اور ویسٹ کے شہریوں کا اضافی دباؤ ہے جسکی وجہ سے اب کراچی کے باقی تینوں اضلاع کورنگی،سینٹرل اور ویسٹ میں بھی پاسپورٹ آفس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائیریکٹر پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق تینوں اضلاع میں پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کے لیئے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور رواں سال کی آخری سہ ماہی سے قبل ہی تینوں سینٹرز کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔  
تازہ ترین