• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ما رکیٹ نئے کا روباری ہفتے کا مثبت آغازسر مائے میں 33 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ،کئی روز کی مندی کے بعد تیزی کا رحجان  ،100انڈیکس 48409 پوائنٹس سے بڑھ کر 48698 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہوا ،توانائی ،اسٹیل،بینکنگ ،ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں خریداری کے باعث 100انڈیکس 48500، 48600اور48700پوائنٹس کی3نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم پروفٹ ٹیکنگ کی خاطرمارکیٹ میں دباؤ نظر آیا جس کے باعث انڈیکس48700 پوائنٹس کی بالائی حد سے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں288.30پوائنٹس بڑھ کر48697.65پوائنٹس پرجاپہنچا۔ 30انڈیکس 155 پوائنٹس کے اضافے سے26111.29پوائنٹس،آل شیئرزانڈیکس157.94پوائنٹس بڑھ کر32865.72 پوائنٹس ۔مارکیٹ میں پیرکو 13 کروڑ 47 لاکھ48 ہزار270حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو21کروڑ28لاکھ66ہزار740شیئرز کاکاروبار ہوا تھا۔مارکیٹ میں پیرکومجموعی طوپر391کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،146میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ33 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ 22ہزار616روپے بڑھ کر95کھرب65ارب 51کروڑ22لاکھ83ہزار62روپے ہوگیا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈایک کروڑ23لاکھ،عائشہ اسٹیل مل ایک کروڑ3لاکھ،بینک آف پنجاب 92 لاکھ 81ہزار،دوست اسٹیلزلمیٹڈ76لاکھ39ہزاراورپاک ریفائینری62لاکھ43ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے نمایاں اضافہ وائتھ پاک لمیٹڈاور باٹا پاک کے بھاؤمیں رہا جنکی قیمتیں129.85روپے اور 110روپے بڑھ کر بالترتیب 2726.97روپے اور4200روپے ہوگئیں جبکہ نمایاں کمی فلپس مورس پاک اور رفحان میظ کے داموں میں رہی جنکے دام 117.83روپے اور 50روپے کے خسارے سے بالترتیب2239.20 روپے اور7600روپے رہ گئے۔ 
تازہ ترین