• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی معا شی بہتر ی میں نجی بینکوں کا کردار بہت اہم ہے گورنر اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(اے پی پی)گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بہتری میں نجی بینکوں کا کردار بہت اہم ہے اور نجی بینک اسٹیٹ بینک سے بھر پور تعاو ن کررہے ہیں ،پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے ، اسٹیٹ بینک کے امور ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں،صوبے میں قائم تمام بینکوں کو 3 سالہ بزنس پلان تشکیل دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور موجودہ بینکوں کی برانچز اور اے ٹی ایمزکی تعداد بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس اوربعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہوااجلاس میں 22کمرشل بینکوں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر پی ڈی اے کے چیئرمین ،صدر اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تمام بینکوں کے صدور کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں برانچزکھولے جائیں تاکہ بینکنگ کے بزنس کو فروغ دیا جاسکے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بینک اور کھاتے داروں میں قریبی روابط کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،بزنس اینڈ اسمال انٹر پرائز زکی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری میں کمی کے لیے اقدامات اٹھارہے جارہے ہیں،اس حوالے سے بلوچستان بھر کے تمام نجی بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بینکوں میں مقامی اہل امیداواروں کو ترجیحی بنیادوں پر تعینات کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی اورمعاشی ترقی کیلئے نجی بینک اسٹیٹ بینک سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جعلی کرنسی نوٹوں کی شرح خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے ملک میں مختلف چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں سے مل کر معاشی ترقی کے لیے پالیساں مرتب کرینگے ۔
تازہ ترین