• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی

لاہور(مانیٹر نگ سیل)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر مکمل پابندی عائد  کر دی۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات پنجاب اور میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا  لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی شق 33 پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی مراسلے بھیج دئیے گئے ہیں شق 33 کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 2 ہزار روپے جرمانہ بذریعہ ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ پوسٹر اور وال چاکنگ کرنے والوں کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی پر انہوں نے 6 ماہ قید یا 25 ہزار روپے جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
تازہ ترین