• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان، دوسری فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی، ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)23مارچ یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں دوسری فل ڈریس ریہرسل آج (منگل) کو پریڈ گرائونڈ میں ہو گی ۔ فل ڈریس ریہرسل کی وجہ سے ددپہر ایک بجے تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔ جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ کی طرف سے فیض آباد کی طرف آنے والی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہوگا۔ زیرو پوائنٹ سے بھی فیض آباد آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک مری روڈ کرکٹ سٹیڈیم روڈ اور نائنتھ ایونیو کا استعمال کر سکتی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت سے ایئر پورٹ جانے والے نائینتھ ایونیو ، مری روڈ ، راول روڈ استعمال کریں ۔ روات ، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اور دیگر ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے رہائشی منگل کو اسلام آباد آنے کےلئے کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ ، پارک روڈ ، راول ڈیم چوک ، مری روڈ اورکشمیر چوک سے اسلام آباد آجا سکتے ہیں،دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی ۔ 22مارچ کو رات 12بجے تک راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی ۔رات 10بجے اسلام آباد ایکسپریس اور آئی جے پی پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ 23مارچ کو فیض آباد کی طرف صرف پریڈ گرائونڈ کی اجازت والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 23مارچ کو پریڈ کے خاتمہ کے بعد دوپہر ایک بجے ٹریفک معمول کے مطابق کھول دی جائے گی۔
تازہ ترین