• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی نے شادی کی تقریب میں گیرارڈ پک اور شکیرا کو مدعو نہیں کیا

بارسلونا (جنگ نیوز) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنی ساتھی انٹونیلا روکوز کے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا۔ وہ رواں برس 24 جون کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میسی نے اس تقریب کے لیے دعوت نامے بھی ارسال کردیے ہیں لیکن اپنے بارسلونا کے ساتھ گیرارڈ پک کو مدعو نہیں کیا، اس کی وجہ دراصل انٹونیلا اور پک کی ساتھی مشہور گلوکارہ شکیرا کے خراب تعلقات ہیں۔ فرنچ میڈیا رپورٹس کے مطابق پک کی سابق گرل فرینڈ نورا تھامس اور انٹونیلا روکوز قریبی دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان کبھی بھی مراسم قائم نہیں ہوسکے۔
تازہ ترین