• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو:حیدرآبادکو ایک اننگز،76رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں پیر کو فیصل آباد نے حیدرآباد کو اننگز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 285 رنز بنائے تھے۔ حیدرآباد پہلی اننگز میں 86 اور دوسری اننگز میں 124رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ نصیر اکرم نے25 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں کوئٹہ کے پہلی اننگز کے اسکور121 رنز کے جواب میں ڈیرہ مراد جمالی نے 294 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں کوئٹہ نے تین وکٹ پر 88 رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین