• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسرز کو گرین جرسی پہننے کا حق نہیں،ثنا میر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ثنا میر کہتی ہیں کہ کرکٹرز کو پاکستان کی پاک جرسی پہننے کا کوئی حق نہیں۔ فکسنگ کرنے والے تاحیات پابندی کے ہی مستحق ہیں ، اللہ کے کرم سے ویمن کرکٹ کرپشن سے پاک ہے۔ پاکستان کا یونیفارم پہننا اعزاز ہے ، فکسنگ کی خبروں سے دل دکھتا ہے ، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پاکستان کی کرکٹ کو اوپر اٹھانے اور شفاف بنانے میں بہت محنت کی۔
تازہ ترین