• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہینڈزکامب اور مارش کی دلیری،کینگروز نےرانچی ٹیسٹ ڈرا کرلیا

رانچی ( جنگ نیوز) چتیشورا پجار کی ڈبل سنچری اور رویندرا جدیجہ کے میچ میں نو شکار بھارت کیلیے کافی ثابت نہ ہوسکے۔ پیٹرہینڈز کامب اور شان مارش نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصاب قابو میں رکھے اور کینگروز کو تیسرے ٹیسٹ میں یقینی شکست سے بچا کر میچ ڈرا کرالیا۔ دونوں کے درمیان124رنز کی شراکت ہوئی۔ میچ کے پانچویں دن کینگروز نے23رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی، اسے 128رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ مہمان سائیڈ کیلیے دن کا آغاز اچھا نہ تھا،63تک اس نے مزید دو وکٹیں گنوادیں۔ کپتان اسٹیون اسمتھ21اور نائٹ واچ مین ناتھن لائن دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد میٹ رینشا اور مارش نے چارج سنبھال لیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر 60 اوورز سے زائد بیٹنگ کر کے بھارت کی میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ جدیجہ نے 53 رنز بنانے والے مارش کو آئوٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ میکس ویل میدان چھوڑنے والے اگلے بیٹسمین تھے، وہ صرف دو رنز بناسکے۔ اس کے بعد کوئی وکٹ نہ گری۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 204رنز بنائے، ہینڈز کومب نے72رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ جبکہ رویندرا جدیجا نے دوسری اننگز میں چار وکٹ لیے۔ چتیشور پجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تازہ ترین