• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسنوکر:محمدسجاد اور اسجد اقبال فائنل میں مد مقابل ہو نگے

کراچی (شکیل یامین کانگا \اسٹاف رپورٹر) سابق قومی چیمپئن محمد سجاد اور اسجد اقبال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں محمد سجاد نے 111کا جبکہ اسجد اقبال نے 102 کا خوبصورت بریک کھیلا۔ دونوں کھلاڑی اب تک ناقابل شکست ہیں۔ فائنل ہی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے سجاد اور اسجد کا فیصلہ کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان سیڈڈ نادر میران بالاخر سیمی فائنل میں ہمت ہار گئے۔ بیسٹ آف ففٹین فائنل منگل کو کھیلا جائے گا ۔ سیمی فائنل میں اسجد نے نادر میران کو 6-1 سے شکست دی۔ نادر میران تجربہ کار اسجد کے سامنے بے بس رہے۔ محمد سجاد اور سابق چیمپئن اور سندھ کوالیفائر خرم حسین آغا کے درمیان مقابلہ بھی یک طرفہ رہا جس میں سجاد نے 6-1 سے باسانی فتح حاصل کی۔ سجاد نے پہلا فریم جیت کر اپنی برتری 1-0 کی دوسرے فریم میں خرم حسین آغا نے فائٹ بیک کیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کیا لیکن اس کے بعد محمد سجاد نے بغیر کوئی فریم ہارے اپنا اسکور 6-1 کیا۔ چوتھے فریم میں سجاد نے 111 کا خوبصورت سنچری بریک کھیلا۔
تازہ ترین