• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرر نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹائٹل جیت لیا

انڈین ویلز (نیوزایجنسیز)انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں راجر فیڈرر اور خواتین سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ایلیناویسنینا نے ٹائٹل جیت لیا ۔ فیڈرر نے فائنل میں ہم وطن اسٹین واورینکا کو اور ایلینا ویسنینا نے سیوتلانا کزنٹسوواکو شکست دی ۔امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میںراجر فیڈرر اور انکے ہم وطن اسٹین واورینکا آمنے سامنے تھے  فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں6-4،7-5سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ راجر فیڈرر نے پانچویں مربتہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔دوسری جانب ویمنز ایونٹ کے فائنل میں روس کی الینا ویسنیا اورسویتلانا کزنٹسووا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم ویسنینا نے کزنٹسوا کواسٹریٹ سیٹ میں 7-6، 7-5اور 6-4سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا ۔
تازہ ترین