• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس جلد شروع ہونگے ، عامرنواز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ کو واپس لارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسکواش میں بتدریج بہتری آرہی ہے، فرحان محبوب اور فرحان زمان سے مستقل میں بہت امیدیں ہیں۔  ان سے ایشین چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ میں زائد العمر کھلاڑیوں کے بلاجواز ایشوز اٹھائے گئے جس کا ہم نے بھرپور دفاع کیا اور انٹرنیشنل ایونٹ کے منتظمین نے میڈیکل گرائونڈ پر تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس جلد شروع ہوں گے اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کراچی میں انٹرنیشنل ایونٹ کرائیں۔ سی این ایس چیمپئن شپ میں بھی غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ 
تازہ ترین