• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’شاید آپ کو کالا موتیا ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے میری آنکھیں دیکھ کر امکان ظاہر کیا۔
’’کیا میں نابینا ہو جاؤں گا؟‘‘
میں گھبرا گیا۔
’’جب تک میں زندہ ہوں، تجھے کچھ نہیں ہو گا۔‘‘
امی نے تسلی دی۔
ٹیسٹ نیگٹو آیا۔
میں نے شکر ادا کیا۔
ایک بار معدے میں تیزابیت لاحق ہوئی۔
ڈاکٹر نے السر کا ٹیسٹ کروایا۔
میں پریشان ہوا،
لیکن سب کچھ ٹھیک تھا۔
کسی اور موقع پر گردے میں پتھری کا شبہ ہوا۔
یہ خدشہ بھی غلط ثابت ہوا۔
لیکن کل ٹیسٹ سے پتا چلا کہ مجھے شوگر ہو گئی ہے۔
امی مرحومہ بہت یاد آئیں۔
تازہ ترین