• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی کمی،کئیرفرمز کی کونسلوں کو خدمات فراہم کرنے سے معذرت

لندن( نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے کونسلوں کے فنڈز میں کٹوٹی کے بعد کونسلیں فنڈز کی کمی کاشکار ہوگئی ہیں اوراب اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، فنڈز کی کمی کے بعد95ونین کونسلوں کیلئے ہوم کیئر کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے یہ خدمات فراہم کرنےسے معذرت کرلی ہے، لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کیئر فرمز کی معذرت لوکل کونسلوں کے فنڈز میں نمایاں کٹوتی اور معمر شہریوں کی تعداد اضافے کانتیجہ ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 3ماہ کے دوران 69ہوم کیئر کمپنیوں نے کاروبار ختم کردیا ہے جبکہ برطانیہ میں موجود ڈھائی ہزار میں 25فیصد ہوم کیئر کمپنیوںکا وجود خطرے میں ہے،پینوراما کیلئے اوپس ری سٹکچرنگ کمپنی واچ کی جانب سے کئے گئے سروے آزادی معلومات کے قانون کے تحت برطانیہ میں کام کرنے والی ہوم کیئر کی 212کمپنیوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جن میں سے 197نے جواب دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران 69ہوم کیئر کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹنے پر مبجور ہوگئی ہیں ، حکومت نے اس حوالے سے بات کرنے گریز کیا لیکن صرف اتنا کہا کہ انگلش کونسلوں کو سوشل کیئر کیلئے فی کس 9.25بلین پونڈ دئے جاتے ہیں۔انگلینڈ اورویلز کی لوکل گورنمنٹ کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی متنبہ کیاتھا کہ سوشل کیئر کی فنڈنگ میں کمی اور معمر افراد کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے دبائو بڑھے گا جس سے کیئر فراہم کرنے والے اداروں کے دیوالیہ ہوجانے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین