• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اورویلز میںپراپرٹی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے قریب

لندن( نیوز ڈیسک) ایک ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ انگلینڈ اورویلز میں پراپرٹی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران اوسط قیمت 3لاکھ 10ہزار108پونڈ رہی جوکہ 1.3فیصد زیادہ تھی جبکہ ماہ بہ ماہ قیمتوں کے اعتبار سے اوسطاً3ہزار877 پونڈ زیادہ تھی سروے کرنے والی کمپنی رائٹ موو کاکہنا ہے کہ یہ گزشتہ سال کی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ قیمت 3لاکھ 10ہزار 471پونڈسے صرف363پونڈ کم تھی، رپورٹ کے مطابق اب ویسٹ مڈلینڈز میں قیمتوں میں اضافے کی لہر چلی ہے جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ،مڈ لینڈ کے سٹیٹ ایجنٹس کا کہناہے کہ مکانوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ اس بات کااشارہ ہے کہ اب مارکیٹ میں مسلسل تیزی رہے گی اور پراپرٹی کی طلب میں اضافہ رہے گا۔
تازہ ترین